متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
18 اپریل 2020 (16:24) 2020-04-18

دبئی :پوری دنیا جہاں اس خطرناک وبا سے لڑ رہی ہے وہیں دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا تے ہوئے کہا کہ ہم نے کرونا سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب دبئی بالکل محفوظ ہے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی ولی عہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں نے دبئی میںصحت سے متعلق صورت حال پرغور کے لیے اعلی سطحی اجلاس کی ویڈیو کے زریعے صدارت کی۔ صحت کے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ شہریوں میں کروناوبا سے لڑنے کے لیے شعور موجودد ہے،ان کا کہنا تھا کہ امارات میں کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کنٹرول میں ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو کرونا وائرس سے مزید دو اموات اور 460 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک میں اس کے کل کیسوں کی تعداد 5825 ہوگئی ہے۔

انھوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں میں وقفہ وقفہ سے اپنے جسمانی درجہ حرارت کو چیک کرتے رہیں اور جس کسی کا بھی درجہ حرارت زیادہ ہو،اس کو نزدیک ترین مرکزِصحت یا اسپتال جانا چاہیے یا گاڑی ٹیسٹ مرکز سے ٹیسٹ کرانا چاہئیں۔صحت کے معاملے میں کسی کو ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔


ای پیپر