امریکہ سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے کورونا سے نمٹنے پر توجہ دے: چین
18 اپریل 2020 (15:28) 2020-04-18

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چائو لی جیان نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد ، چین شفافیت اور ذمہ دارانہ رویے کے تحت انسداد وبا کے عالمی تعاون میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے انسداد کورونا اور معیشت کی بحالی پرتوجہ دی جائے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ کولگتا ہے کہ اسے گمراہ کیا گیا ہے تو کیوں امریکی ادارے سی ڈی سی نے پندرہ جنوری کوکووڈ- 19سے متعلق خبردار کیا امریکہ کی جانب سی25 جنوری کو چین کے شہر وو ہان میں اپنا قونصل خانہ کیوں بند کیا گیا اور تمام امریکی شہریوں کا انخلا کیا گیا امریکہ نے دو فروری کو کیوں تمام چینی شہریوں اور گذشتہ چودہ دنوں میں چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ چین پر بہتان تراشی بند کرے کیونکہ اس سے ملک میں وبا کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔چین امید کرتا ہے کہ امریکہ سیاسی جوڑ توڑ بند کرتے ہوئے اپنی ساری توجہ انسداد وبا اور معیشت کی بحالی پر مرکوز کرے گا۔


ای پیپر