سیاست کے بجائے کورونا کنٹرول اصل مشن ہے
18 اپریل 2020 (14:20) 2020-04-18

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے1کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12000 روپے فی کس امداد دی۔ 144 ارب غریبوں میں تقسیم کیا جا رہا،9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریبا 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ تنقید کرنے والے " پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں"۔

ا نہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے انہیں شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا ہے ۔گریڈ 1 سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ جبکہ گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شاملِ ہے ۔بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے مستحق افراد،مزدورں اور محنت کشوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا۔پنجاب نے اگلے محاذ پر ڈٹے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔


ای پیپر