لاک ڈائون پاکستان کی معیشت تباہ کر دیگا :آئی ایم ایف
18 اپریل 2020 (13:25) 2020-04-18

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان کی معیشت کے حوالہ سے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوروناوائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے پاکستان شدید متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیکس آمد ن میں 895ارب روپے کمی ہو جائے گی۔ ٹیکس آمدن4803 ارب روپے کی بجائے 3908ارب روپے رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے حوالہ سے تقریباً40صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح منفی 1.5فیصد ہو گی جو 1950کی دہائی کے بعد اب دیکھنے میں آرہی ہے، پاکستان میں ٹیکس آمدن کم ہو گی اور خسارہ بڑھے گا۔ پاکستان کے لئے جاری اخراجات کو برقراررکھنا بہت مشکل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دبائو بڑھے گا اور اگر پاکستان کے دوست ممالک نے پاکستان کا قرضہ مئوخر نہ کیا تو پاکستان پر بیرونی ادائییگیوں میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔


ای پیپر