Image Source : Twitter

اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد شاہ محمود قریشی خود میدان میں آگئے
18 اپریل 2019 (20:21) 2019-04-18

 ملتان : اسد عمر کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خود میدان میں آگئے اورسابق وزیر خزانہ اسد عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کے استعفے کے بعد ہرطر ف سے تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا تھا جس کے دفاع میں شاہ محمود قریشی خود مید ان میں آگئے ،ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خزانہ اسد عمر نے ایمانداری سے کام کیا ،اسدعمر نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا دیا ،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے مشکل وقت میں اچھا کام کیا ،حکومت سنبھالی تو تاریخی خسارہ ورثہ میں ملا ،سابق حکومتوں نے بہت زیادہ قرضے لیے ۔

اسد عمر کو ہٹائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کو اسد عمر کو کیوں ہٹایا گیا ،وزیر اعظم عمران خان کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو وزیر خزانہ بنا تے ہیں،وزیر اعظم ہی ٹیم کے کپتان ہیں وہ حتمی فیصلہ خود کرینگے ،ان سب کے باجودوہ اسد عمر کی خدمات کی تعریف کرتے ہیں ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے ۔


ای پیپر