Image Source : Facebook IK

اسد عمر کے بعد ایک اور اہم وزیر سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا
18 اپریل 2019 (19:31) 2019-04-18

اسلام آباد : اسد عمر کے بعد ایک اور اہم وزیر کی بھی چھٹی کروا دی گئی ،عمران خان وزیر پٹرولیم کو اپنے آفس میںبلا کر استعفیٰ لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی کارکردگی سے ناخوش تھے ،دوسری طرف وزیر پٹرولیم نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے مزید مہلت مانگ لی ہے ،لیکن ذرائع کے مطابق استعفیٰ لے لیا گیا ہے اور جلد ان کی جگہ نئے وزیر پٹرولیم کا اعلان کیا جائے گا ۔

اس سے قبل عمران خان وزیر خزانہ اسد عمر سے ان کا قلمدان واپس لیتے ہوئے انہیں وزیر توانائی کا قلمدان دینے کی پیشکش کی تھی جس کو اسد عمر نے ٹھکرا دیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے بھی معذرت کر لی تھی ۔


ای پیپر