تصویر ٹوئٹر

ماریہ واسطی کی نشے میں دھت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
18 اپریل 2019 (15:10) 2019-04-18

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی کی شراب کے نشے میں دھت اپنے دوست کے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور اداکارہ کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ واسطی کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے دوست کے ساتھ شراب پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی ان کو اس قسم کی سر گرمیاں کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

آج سے ایک سال پہلے ان کی تھائی لینڈ کے ساحلوں پر برہنہ نشے کی حالت میں کچھ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

واضح رہے کہ ماریہ واسطی ویڈیو میں اپنے دوست کے ساتھ شراب پیتے نظر آرہی ہیں اور نشے کی حالت میں اپنے دوست کو قابل اعتراض گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔


ای پیپر