حکومت کا عوام کیلئے اربوں کا رمضان پیکج
18 اپریل 2019 (13:58) 2019-04-18

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، کوشش ہوگی دو ارب کے پیکج سے غریب تک بنیادی اشیا پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے ، رمضان پیکج میں انیس اشیا شامل ہونگی، پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پانچ وزرا کی کمیٹی اس کو سپروائز کرے گی، دو ارب روپے کی منظوری کابینہ نے بھی دیدی ہے ، رمضان المبارک میں زائد منافع خوروں کو حد میں رکھا جائے گا۔وزیر ریلوے نے کہا کوشش ہوگی دو ارب کے پیکج سے غریب تک بنیادی اشیا پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔


ای پیپر