وزیر اعظم نے مکران دہشت گردی پر بڑا حکم دیدیا
18 اپریل 2019 (13:37) 2019-04-18

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے کے واقعے میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے پر حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے،وا ضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔


ای پیپر