تصویر انسٹاگرام

اداکارہ مہوش حیات نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
18 اپریل 2019 (13:37) 2019-04-18

کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ضرور شادی کریں گی، تاہم ابھی انہوں نے اپنے فن سے شادی کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے شادی کیلئے اپنی پسند کے لڑکے سے متعلق وضاحت کی ہے کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں مکمل آزادی دے اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے۔ جبکہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جنہیں ان کی خودمختاری سے کوئی مسئلہ نہ ہو۔

اداکارہ نے بلاول بھٹو کی جانب سے شادی کے لیے اپنی پسند کی لڑکی بتائے جانے کے معاملے پر بھی بات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بلاول بھٹو کے مقابلے عمران خان کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔ مہوش حیات نے وضاحت کی کہ بلاول بھٹو زرداری بھی اچھے سیاستدان ہیں، تاہم ان کا پسندیدہ سیاستدان عمران خان ہے۔

مہوش حیات نے پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں جنسی ہراساں کے معاملے پر بھی بات کی اور بتایا کہ خواتین کو جنسی ہراساں کیا جانا نہ صرف پاکستان بلکہ ہر ملک کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری خواتین ایسی بھی ہیں جو جنسی ہراساں کے معاملے میں غلط ہیں۔


ای پیپر