فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈومیسٹک کرکٹ پر پی سی بی کو بیٹھ کر سوچنا ہو گا: وسیم اکرم
18 اپریل 2019 (12:47) 2019-04-18

لاہور: سابق فاسٹ بالر اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے اسکواڈ تشکیل دیا جا رہا ہے جبکہ ہمارے یہاں احتجاج ہو رہا ہے۔

گورننگ بورڈ اجلاس میں احتجاج، پی سی بی نئے تنازع کا شکار۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر پی سی بی کو بیٹھ کر سوچنا ہو گا، عمران خان آسٹریلین طرز کی کرکٹ چاہتے ہیں۔ سب کیلئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے ایک جیسا معیار ہونا چاہیے۔ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے ٹیم میں شامل نہ ہو جائیں۔


ای پیپر