Photo England Cricket

ورلڈ کپ 2019ء کیلئے میزبان ٹیم کے سکواڈ کا اعلان ہو گیا
18 اپریل 2019 (10:23) 2019-04-18

لندن: ورلڈ کپ 2019ء کیلئے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، آئن مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

عالمی کپ کی میزبان ٹیم کے سکواڈ کا اعلان ہو گیا ہے، میگا ایونٹ سے پہلے یہی سکواڈ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔

انگلش ٹیم میں کپتان آئن مورگن، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کرین، جوئے ڈینلے، کرس جارڈن، الیکس ہیلز، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔


ای پیپر