ماضی کی گلوکارہ عارفہ صدیقی نے دوبارہ شوبز میں آنے کا عندیہ دیدیا
18 اپریل 2018 (20:00) 2018-04-18

لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپس آ نے کا گرین سگنل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اس بار عارفہ صدیقی بطور گلوکارہ بھرپور انداز سے میوزک انڈسٹری میں انٹری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے باقاعدہ تکاری بھی شروع کردی ہے۔

عارفہ صدیقی نے استاد نذر حسین سے شادی کے بعد گلوکاری اور اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا البتہ کچھ عرصہ قبل جب ان کے شوہرکا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوکار تعبیر علی سے شادی کرلی تھی، جن کے کہنے پر عارفہ صدیقی نے کئی سال بعد گلوکاری شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کریں گی۔


ای پیپر