امریکی قیادت میں شام میں فوج بھیجنے پر تیار ہیں: سعودی عرب
18 اپریل 2018 (18:38) 2018-04-18


ریاض: سعودی عرب نے شام میں فوج تعینات کرنے کی پیشکش کردی ۔


سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ریاض حکومت امریکی قیادت میں شام میں استحکام کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہے۔ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ اس موضوع پر شامی تنازعے کے آغاز سے ہی امریکا کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔


ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں الجبیر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے فوجی شام میں تعینات کرتا ہے، تو سعودی عرب دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اپنی فوج کی تعیناتی کے لیے تیار ہو گا۔


ای پیپر