کوریائی لڑائی ختم نہیں ہوئی ٗ ابھی جاری ہے : ڈونلڈ ٹرمپ
18 اپریل 2018 (18:10) 2018-04-18


واشنگٹن :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کو ان کی آشیرباد حاصل ہے کہ وہ 1950 کی دہائی کی کوریائی لڑائی کے خاتمے کے معاملے پر شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ لڑائی ختم کرنے کے لیے انھیں میری آشیرباد حاصل ہے ۔ لوگ اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ کوریائی لڑائی ختم نہیں ہوئی ۔ یہ ابھی جاری ہے ۔ اور وہ لڑائی کو ختم کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔اصل لڑائی سنہ 1953 میں اس وقت بند ہوئی تھی جب امریکہ نے (جو اقوام متحدہ کی افواج کی کمان کر رہا تھا) شمالی کوریا اور چین کے ساتھ آرمسٹائس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔دستخط کرنے والوں میں جنوبی کوریا شامل نہیں تھا؛ اور دونوں کوریاں نے تب سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے۔


ٹرمپ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ سربراہ اجلاس کی تیاری کے حوالے سے ہم نے شمالی کوریا کے ساتھ براہِ راست بات کا آغاز کیا ہے ۔ انتہائی اعلی سطح پر ہمارے براہ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔صدر نے شمالی کوریا کے لیے کہا کہ وہ ہماری عزت کرتے ہیں، اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔


ای پیپر