میانمار سے انڈیا تک جنسی تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں: ملیحہ لودھی

18 اپریل 2018 (17:24)


نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان نے تنازعات والے علاقوں سے جنسی تشددکی اطلاعات کی تصدیق وآزادانہ تحقیقات کاطریقہ کاروضع کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔


نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنسی تشدد کے خاتمے کے بارے میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ میانمار سے ہمارے ہمسایہ ملک تک دنیامیں جنسی تشددکے واقعات پیش آرہے ہیں جن میں متعدد ریاستی اورغیرریاستی عناصرخواتین کوجان بوجھ کر جنسی تشدد اوربدسلوکی کانشانہ بنارہے ہیں جس کے باعث دنیا کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں ۔


انہوں نے کونسل پرزوردیاکہ وہ اس مسئلے کے بنیادی وجوہات کے خاتمے پرتوجہ مرکوز کرے تاکہ ان جرائم کاسدباب کیاجاسکے۔انہوں نے جنسی تشددکی اطلاعات کی تصدیق وآزادانہ تحقیقات کاطریقہ کاروضع کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

مزیدخبریں