قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھتیجی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

18 اپریل 2018 (16:58)

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی بھتیجی کے لیور ٹرانسپلاٹ کیلئے ڈونر کی تلاش کا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔اپنے ٹویٹر اکاﺅ نٹ پر پیغام میں سرفراز احمد نے اپنے بھائی شفیق احمد کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” میری بھتیجی عائزہ اس وقت گردے کی ایک بیماری کا شکارہے.

 اسے ایک ڈونر کی اشد ضرورت ہے،میں اپنی بھتیجی کی جانب سے بات کررہا ہوں جس کی اس بیماری کیخلاف جنگ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،وہ پہلے ہی ایک سرجری کے عمل سے گزر چکی ہے اور اب اسے زندہ رہنے کیلئے ایک ڈونر کی ضرورت ہے“۔

مزیدخبریں