عوام میری علیل والدہ کو دعائوں میں یاد رکھے: مریم نواز شریف
18 اپریل 2018 (14:56) 2018-04-18

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ والدہ کی تیمارداری کیلئے لندن جارہے ہیں‘ عدالت سے استثنیٰ نہ ملا تو آئندہ پیشی سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ والدہ کی تیمار داری کیلئے لندن جارہے ہیں۔ عدالت سے استثنیٰ نہ ملا تو آئندہ پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے۔ انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ میری علیل والدہ کو خصوصی دعائوں میں یاد رکھیں۔

یادرہے کہ بدھ کی صبح مسلم لیگ کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر لندن روانہ لاہور ائرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔ ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ شریف فیملی قطر کی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوئی۔ نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور ممکنہ طور پر 22 اپریل اتوار کو واپس آئیں گے۔


ای پیپر