موٹروے زیادتی کیس :خاتون کا وزیر اعظم عمران خان سے اہم مطالبہ 
17 ستمبر 2020 (22:56) 2020-09-17

لاہور : موٹروے کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شفقت کو گرفتار کر لیاہے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیاہے جبکہ دوسرا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم اب متاثرہ خاتون بھی اس واقعہ کے گہرے دکھ اور رنج سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے حواس بحال کر رہی ہیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کر دیاہے ۔

موٹر وے کیس کی متاثرہ خاتون نے ملزموں کو پہنچاننے کی تصدیق کر دی ہے ، خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے دونوں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ یہی اس کیلئے انصاف ہو گا ۔ خاتون کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی ہی وہ جماعت ہے جس نے انصاف کا وعدہ کیا لیکن انصاف اس وقت ہو گا جب سی سی پی او کے بیان کے خلاف بھی سخت اقدام اٹھایا جائے گا ۔

موٹر وے کیس کی متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے پیغام میں سی سی پی او کے بیان پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیاہے جس میں انہوں نے متاثرہ خاتون کو ہی اس واقعہ کا ذمہ دا ر قرار دیا تھا ۔


ای پیپر