متاثرہ خاتون نے اہم ترین شخص کو پہچا ن لیا ،جانتے ہیں وہ کون تھا ؟
17 ستمبر 2020 (21:44) 2020-09-17

لاہور :پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیاہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے ملزم عابد اور شفقت کو پہچان لیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقار الحسن کی وجہ سے ملزم شفقت تک پہنچنےمیں مدد ملی، متاثرہ خاتون نے بھی ملزمان عابد اور شفقت کو پہچان لیا ہے،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وقار الحسن کو مقامی لوگوں نے پولیس کے حوالے کیا،اسی نے سب کچھ بتایا کہ کون کون ملزم ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر لاہور کی لڑکی فاطمہ کو دھمکیاں دینے کے کیس میں بھی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ لاہور پولیس نے ملزم ابشام اور اس کے والد عمران کو 10 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔


ای پیپر