سوشل میڈیا پر دوستی پھر کورٹ میرج   کا بھیانک انجام 
17 ستمبر 2020 (18:15) 2020-09-17

لاہور : سوشل میڈیا پر دوستی کا بھیانک انجام ، سوشل میڈیا پر دوستی کرنے والی لڑکی اپنا سب کچھ لٹا بیٹھی ،شوہر شادی ایک ہفتے بعد ہی ہوٹل سے فرار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد کئی لوگ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔گذشتہ سال میں کئی غیر ملکی خواتین نے پاکستان آ کر شادی رچائی،جن کا کہنا ہے کہ ہماری دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی۔

یہ شادیاں سوشل میڈیا پر بھی خوب شہرت سمیٹتی تھیں۔ آج کل کے دور میں جہاں سوشل میڈیا کا دور ہے ، وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دوستیاں کرنے کے بعد ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں۔

  سوشل میڈیا نے پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے اور کوئی بھی شخص ایک ملک میں بیٹھ کر دوسے ملک کے لوگوں سے بات چیت اور دوستی کر سکتا ہے اور اکثر یہ دوستی رشتے میں بھی بدل جاتی ہے،تاہم کبھی کبھی ان رشتوں کا انجام دھوکہ دہی کی صورت میں سامنے آتا ہے ایسا ہی کراچی کی ایک لڑکی کے ساتھ بھی ہوا۔


ای پیپر