اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک اور تاریخی خطاب ،تفصیلات سامنے آگئیں
17 ستمبر 2020 (17:58) 2020-09-17

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اقوام متحدہ نے خطاب کی ترتیب کے حوالے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس سے وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ نے خطاب کی ترتیب کے حوالے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا 25 ستمبر کو اسمبلی میں دوپہر کے سیشن میں تیسرا خطاب ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 45 منٹ پر خطاب کریں گے۔

 یاد رہے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کی اختتامی اور 75 ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔


ای پیپر