file photo

کرونا وائرس کے باعث ملک میں 22 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے
17 ستمبر 2020 (13:16) 2020-09-17

اسلام آباد: ملک میں تعلیمی ادارے کھولے جانے کے تیسرے روز 22 اداروں کو سیل کردیا گیا ، مذکورہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی وبا پھیل گئی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ملک میں 22 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، ادارے 48 گھنٹے میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے پر بند کیے گئے۔ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کرونا وائرس وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔

سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ میں بند کیے گئے، آزاد کشمیر میں 5اور اسلام آباد میں 1ادارہ بند کیا گیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلی ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔


ای پیپر