file photo

چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ الٹراساؤنڈ مشین کی تنصیب
16 ستمبر 2020 (12:39) 2020-09-16

لاہور: چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ الٹراساؤنڈ مشین کی تنصیب کردی گئی ۔

روز نامہ نئی بات کے مطابق محمداکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں  نصب کی جانے والی  جدید ترین الٹرساؤنڈ مشین اس وقت پاکستان کے چند معروف ترین ہسپتالوں میں ہی موجود ہے ۔ 

سپیرئیر گروپ کی جانب سے شروع کیے گئے اس جدید ترین ہستپال میں جہاں عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں وہی غریبوں ، ناداروں اور مستحق افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔

چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں بہترین ہیلتھ سروسز فراہم کی جاتی ہیں جن میں ، میڈیسن ، گائنی  او بی ایس، جنرل سرجری ،  آئی، ای این ٹی ، ریڈیالوجی ، اور جدید ترین لیب موجود ہے ۔

 اس کے ساتھ ساتھ  بے اولاد جوڑوں کے لیے انفرٹیلیٹی کلینک، نیوناٹالوجی شعبہ بھی قائم کیا جاچکاہے ۔ دل کی بیماری اور دل کے آپریشن کی جدید ترین سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔

ٹھوکر نیاز بیگ سے صرف سترہ کلو میڑ پر لاہور کا جدید ترین چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کے ڈاکٹر، پیرا میڈیکس 24 گھنٹے سال کے 365 دن بڑی مستعدی سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔


ای پیپر