وزیر اعظم عمران خان کا مرکزی ملزم عابد سے متعلق دبنگ بیان
17 ستمبر 2020 (01:00) 2020-09-17

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزم رہا ہوکر دوبارہ اس جرم کو دہراتے ہیں، حالیہ واقعے کا مفرور ملزم عابد اس سے قبل بھی زیادتی کے واقعات میں ملوث رہا ہے لیکن کیونکہ اسے عبرت ناک سزا نہیں ملی اس لیے اس نے دوبارہ جرم کیا، اس دوران اس کے بہت سے جرائم رپورٹ بھی نہیں ہوئے ہوں گے کیوں کہ ایسے واقعات میں اکثر لوگ پولیس کے پاس نہیں جاتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایسا قانون بنائیں گے کہ مجرم کو پتہ ہوکہ اگر ایسا کروں گا تو اس کے سخت نتائج ہوں گے، یہ بات بھی سامنے ہے کہ ایسے واقعات میں ملزمان کو پکڑنے کے باوجود ان کے جرم ثابت کرنا آسان نہیں ہوتا اور جیسے ثبوت عدالت میں درکار ہوتے ہیں وہ حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہےاور گواہی کا مرحلہ بھی مشکل ہوتا ہے، اس لیے گواہ کے تحفظ کے حوالے سے بھی قانون بنائیں گے۔


ای پیپر