صلاح الدین کی موت تشدد سے ہوئی : پوسٹ مارٹم رپورٹ
17 ستمبر 2019 (19:17) 2019-09-17

رحیم یار خان: صلاح الدین قتل کیس کی فرانزک رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کو موصول ہو گئی، رپورٹ میں صلاح الدین کی موت تشدد سے ہونے کی تصدیق کر دی گئی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صلاح الدین پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا جبکہ گردن ،کہنی، کندھے اور دائیں آنکھ پر تشدد کے نشانات ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پولیس کا موقف یکسر مسترد کر دیا گیا ہے کہ صلاح الدین کی ہلاکت طبی بنیادوں پر ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صلاح الدین کے بازو اور پیٹ کے بائیں حصے پر تشدد کے نشانات ہیں اور جسم پر تشدد کے حصوں میں خون کے لوتھڑے جمے ہوئے تھے۔ صلاح الدین کو سانس کی بیماری بھی تھی جبکہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ صلاح الدین کو اے ٹی ایم چوری کے الزام میں پولیس نے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حوالات میں ہلاک کر دیاتھا۔


ای پیپر