مودی کے یکطرفہ اقدام کے بعد کشمیریوں کی جدو جہد میں نیا موڑ آگیا :شاہ محمود قریشی
17 ستمبر 2019 (16:30) 2019-09-17

کشمیریوں کی جدو جہد میں نیا موڑ آگیا

مودی کے یکطرفہ اقدام کے بعد کشمیریوں کی جدو جہد میں نیا موڑ آگیا :شاہ محمود قریشی

لاہور:شاہ محمود قریشی نے کل جماعتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے یکطرفہ اقدام کے بعد کشمیریوں کی جدو جہد میں ایک نیا موڑآگیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا حکومت کی عالمی سطح پر کوششوں کے بعد سلامتی کونسل میں 54سال بعد مسئلہ کشمیر اٹھا یا گیا ،اب او آئی سی کو متحرک کرنا ہو گا ،5اگست کو بھارت نے غیر قانونی اقدامات اٹھائے ،مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متفق ہے ، کشمیر ایشو پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، سیکیورٹی کونسل 54 سال بعد مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لایا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سلامتی کونسل میں جانے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر آگیا، سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت جتنی رکاوٹیں ڈال سکتا تھا، ڈال چکا، بھارت نے بڑی چالاکی سے مسئلہ کشمیر کو دہشتگردی سے منسلک کر دیا، کشمیر ایشو عالمی مسئلہ بن گیا جو کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزا ہے، مسئلہ کشمیر کو عالمی قوانین کے تحت حل ہونا ہے۔


ای پیپر