وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ
17 ستمبر 2019 (13:52) 2019-09-17

جدہ: وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی آئل فیکٹریوں پر حملے کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی عرب میں حالیہ تخریبی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تخریبی کارروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دہشت گردانہ حملوں کو سعودی عرب اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


ای پیپر