سجل علی اور احد رضا بھارتی ویب سیریز میں کام کر رہے ہیں
17 ستمبر 2019 (11:27) 2019-09-17

کراچی:ملکی شوبز انڈسٹر ی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر خفیہ طور پر بھارتی چینل کے لئے بنائی جانے والی ویب ڈرامہ سیریز ’’دھوپ کی دیوار ‘‘میں کام کررہے ہیں ، جس کی ہدایات فلم’’ پرواز ہے جنون ‘‘کے ہدایتکار حسیب حسن دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  اس ویب سیریز کو ماہ نومبر میں مکمل کرنے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے ،جس کا اعتراف ہدایتکار حسیب حسن نے بھی کیا ہے ، اس ویب سیریل میں سجل علی ایک پاکستانی لڑکی اور احد رضا میر بھارتی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

مذکورہ سیریل کی ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نے لیک کردیا جس کی بنا پر آج کل سجل علی اور دیگر لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ویب سیریز میں کام کررہے ہیں جو نیٹ پر ٹیلی کاسٹ ہوگی ،ہم فنکارہیں ہمیں اس سے کیا کہ ویب سیریز کس ملک کا پروڈیوسر بنارہاہے ۔


ای پیپر