ساہیوال میں خواجہ سرا کو آگ لگانے پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع 
17 ستمبر 2018 (17:38) 2018-09-17

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ساہیوال میں خواجہ سرا کو آگ لگانے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی‘ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی‘ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ خواجہ سرا کو آگ لگانے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں ساہیوال میں خواجہ سرا کو آگ لگانے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق خواجہ سرا کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق ریاست ہر شہری کو برابری کے حقوق دینے کی پابند ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ خواجہ سرا کو آگ لگانے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ 


ای پیپر