Source : Yahoo

جاتی امرا سے نواز شریف ،مریم نواز بارے اہم خبر آگئی
17 ستمبر 2018 (17:33) 2018-09-17

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہو گئی ، جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جاتی امرا سے اڈیالہ جیل روانگی کے وقت والدہ سے ملاقات کی، والدہ کو الوداع کہتے ہوئے ماحول افسردہ ہو گیا۔ والدہ نے میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو دعائیں دیں۔

والدہ نے بیٹے کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہمت نہیں ہارنا یہ اللہ کی آزمائش ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا ماں جی گھبرانا نہیں مشکل وقت ہے جلد گزر جائےگا۔

سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو والدہ کا خیال رکھنے کی خصوصی ہدایت بھی کی۔واضح رہے کہ 11 ستمبر کی رات گئے تینوں ملزموں کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد صوبائی کابینہ نے پیرول کی مدت میں دوپہر تک توسیع کر دی تھی۔

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر 5 دن کیلئے رہا کرنے کی درخواست دی تھی۔


ای پیپر