وزیر اعظم ہائوس کی پہلی گاڑی 11لاکھ 20 ہزار روپے میں نیلام
17 ستمبر 2018 (16:05) 2018-09-17

اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس کے زیر استعمال پہلی گاڑی ٹویوٹا کرولاالٹس 2010 ماڈل سیالکوٹ کے رہائشی فیضان ملک نے 11 لاکھ20 ہزار میں خریدی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعطم کے گاڑیوں کی نیلامی 11 بجے شروع ہوئی جس میں سب سے پہلی وزیر اعظم ہاؤس کے زیر استعمال گاڑی ٹویوٹا کرولاالٹس 2010 ماڈل کار کی بولی 1 لاکھ سے شروع ہوئی اور 11 لاکھ20 ہزارروپے میں سیالکوٹ کے رہائشی فیضان ملک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر گاڑی کو خرید لیا۔


ای پیپر