فوٹوبشکریہ فیس بک

جرائم کی روک تھام کیلئے پاکستان، برطانیہ کے درمیان قانونی معاہدہ
17 ستمبر 2018 (15:51) 2018-09-17

اسلام آباد: مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔

وزیر قانون فروغ نسیم اور برطانوی وزیر داخلہ کی نیوز کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کے والدین پاکستانی ہیں اور پاکستان ان کے دل کے قریب ہے کیونکہ انہیں فخر ہے کہ 12 پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

ساجد جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق معاہدہ ہوا جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون کرنا ہے جبکہ کرپشن کا خاتمہ پاکستان اور برطانیہ کی ترجیح ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر قانون فروغ نسیم سے مثبت بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ بعد از دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی واپسی پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ای پیپر