ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا: محکمہ موسمیات
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
17 ستمبر 2018 (10:33) 2018-09-17

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور اندرون سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ پنجاب کے شہروں میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رم جھم متوقع ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر