”56ارب کی کرپشن “نواز شریف کے قریبی ساتھی نیب کے شکنجے میں۔۔۔!
17 اکتوبر 2019 (23:54) 2019-10-17

کراچی: احتساب عدالت نے نواز شریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو نیب نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 56 ارب روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا، ملزمان پی ایس او کا پیٹرول غیر قانونی طور پر ایڈمور کمپنی کو دیتے رہے۔

ملزمان میں سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ پی ایس او عرفان خلیل قریشی، سابق ایم ڈی، پی ایس او نعیم یحی، سابق ایم ڈی ذوالفقار علی جعفری، ایڈمور گیس کمپنی کے رضی احمد حنفی اور انور مسعود زیدی شامل ہیں۔ملزمان نے (ن) لیگ کے دور حکومت 2010 سے 2015 تک قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ملزمان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔


ای پیپر