فائل فوٹو

امریکہ نے چینی سفارتی عملے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
17 اکتوبر 2019 (13:31) 2019-10-17

نیویارک: امریکہ نے چینی سفارتی عملے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، امریکہ میں متعین چین کے سفارتکار اب سرکاری حکام سے ملاقات کی پیشگی اجازت لیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے چینی سفارتکاروں پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ سکول اور یونیورسٹیز کے دورے سے پہلے بھی پیشگی اطلاع دینا لازمی ہو گا۔

دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جواب میں امریکہ نے کہا کہ چین میں امریکی سفارتکار بھی اسی طرح کی پابندیوں کا شکار ہیں۔


ای پیپر