فائل فوٹو

نیٹ فلکس کو پاناما اسکینڈل پر فلم بنانا مہنگا پڑ گیا
17 اکتوبر 2019 (12:43) 2019-10-17

نیویارک: امریکی کمپنی نیٹ فلکس نے پاناما اسکینڈل پر مبنی فلم تیار کرلی، پاناما اسکینڈل کی لاء فرم موزیک فونسیکا نے اسکینڈل پر فلم بنانے والی امریکی کمپنی نیٹ فلکس کے خلاف امریکی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا۔

لاء فرم نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ نیٹ فلکس کی نئی فلم ان کے اسکینڈل پر مبنی ہے جس کا مقصد فرم کو بدنام کرنا ہے۔ لاء فرم نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلم کو ریلیز ہونے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ پاناما اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نواز شریف، روسی صدر ولادیمر پیوٹن سمیت دیگر بڑی شخصیات کا نام آیا تھا۔


ای پیپر