قطر میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
17 اکتوبر 2018 (22:46) 2018-10-17

اسلام آباد: قطر کی حکومت نے ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے پاکستان میں ویزا مرکز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ قطر کی حکومت نے 8 ممالک میں ویزا مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان ممالک کے شہریوں کے لیے قطر کے سفر کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جاسکے۔

قطر ویزا مرکز کے ذریعے پاکستانی ہنرمندوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور سفری اجازت نامے کے حصول میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائے گا۔ قطر میں اس وقت تقریبا ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی محنت کش کام کررہے ہیں اور وہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

پاکستان میں قطری سفارت خانے نے وزارت سمندر پار پاکستانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔عرب ملک میں کام کے خواہش مند پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان سے باقاعدہ ملازمت کا معاہدہ کیا جائے گا۔ نیز قطری مالکان اور آجروں کی جانب سے غیر ملکی ملازمین کے استحصال کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔


ای پیپر