کیپٹن (ر)صفدر کی صحت اچانک بگڑ گئی
17 اکتوبر 2018 (20:09) 2018-10-17

لاہور:نواز شریف کے داماد کیپٹن ( ر ) صفدر کی صحت بگڑ گئی‘ لاہور کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے معائنہکے بعد ان کے معدے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ( ر ) صفدر کی طبعیت اچانک بگڑ گئی ، کیپٹن ( ر ) صفدر کو معدے میں تکلیف ہونے کے بعد لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے داماد ( ر )ریٹائرڈ صفدر کے معدے کی حالت بہت خراب ہے۔ڈاکٹرز نے کیپٹن ( ر ) صفدر کے معدے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم فلحال کیپٹن ( ر ) صفدر کو گھر واپس بھیج دیا گیا ہے‘اگلے کچھ روز تک انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا جائےگا‘ہسپتال داخل کرنے کے بعد کیپٹن ( ر ) صفدر کے معدے کا آپریشن کیا جائےگا۔


ای پیپر