ابوظہبی ٹیسٹ کو دوسرا دن پاکستان کے نام
17 اکتوبر 2018 (19:55) 2018-10-17

ابوظہبی :ابو ظہبی ٹیسٹ میں باﺅلرز کے بعد بیٹنگ میں بھی نما یا ں کا رکر دگی ،دوسرے دن کے اختتام پر گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 281رنز کی سبقت حاصل کر لی ،ابھی 8وکٹیں باقی ہیں ۔

دوسرے دن کے اختتام پر ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے ، گرین شرٹس نے آسٹریلیا پر 281 رنز کی سبقت حاصل کرلی،پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بھی بولرز کے نام رہا ،مہمان ٹیم نے کل کے اسکور 2وکٹ پر 20سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور پہلی اننگز میں 145رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

گرین شرٹس کے محمد عباس نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ایک بار پھر 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلال آصف کے حصے میں 3وکٹ آئیں،محمد حفیظ اور فخرزمان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ،پہلی وکٹ کی شراکت 15رنز رہی ،پہلے ٹیسٹ میچ کے سنچری میکر آل راﺅنڈر محمد حفیظ صرف6 رنز بناکر اسٹارک کا شکار بن گئے،دوسری وکٹ پر اظہر علی اور فخر زمان نے 91 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور 106رنز تک پہنچادیا۔

فخرزمان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی،ایک سو چھ رنز کے مجموعے پر 7چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے والے فخرزمان کو نیتھن لائن نے اپنی ہی گیند کیچ کرکے پویلین کی راہ دکھائی،تیسری وکٹ پر اظہر علی 54 اورحارث سہیل 17 رنز پر کھیل رہے ہیں ،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 38رنز کی شراکت بن چکی ہے ،یوں دن کے اختتام تک پاکستان نے 2وکٹ پر 144 رنز بنالئے ہیں۔


ای پیپر