ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی ،75ہزار ڈرائیور چالان کروا بیٹھے
17 اکتوبر 2018 (18:14) 2018-10-17

لاہور :ای چلان نے عوام کی آنکھیں کھول دیں ،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ٹریفک سگنل اور دیگر اصولوں کی پرواہ نہ کرنے والوں کو 75ہزار ڈرائیور چالان کروا بیٹھے ۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل، رکشہ ، کار، ویگن ، بس سمیت دیگر گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور بذریعہ ڈاک یہ چالان جب ان کے گھر پہنچے تو انہیں احساس ہوا کہ وہ دوران ڈرائیونگ کیا کر بیٹھے تھے،ان ڈرائیورز کے نام الیکٹرانک ’محبت نامے‘ گھروں میں پہنچے توانہیں 70 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے الیکٹرانک چالان کا سلسلہ 24 ستمبر کو شروع کیا گیا ، صرف 23روز میں ٹریفک سگنل اور دیگراصولوں کی پرواہ نہ کرنے والے 75 ہزار لوگوں کے ای چالان کئے گئے،لاہور کے علاوہ بینک آف پنجاب کی ملتان، لیہ، لودھراں، ساہیوال ،گوجرانوالہ اوردیگر دوردراز علاقوں میں 595ای چالان جمع کروائے گئے۔

سیف سٹیز حکام کے مطابق چالان جمع نہ کروانے والوں کا بعض شاہراہوں پر داخلہ بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کو بینک آف پنجاب کی شاخوں کے قریب ناکے لگا کر بھی پکڑا جائے گا،سیف سٹیز اتھارٹی نے 8000 سے زائدگاڑیوں کا ریکارڈ درستگی کیلئے محکمہ ایکسائز کو بھجوادیا ہے۔


ای پیپر