آرمی چیف کی اٹلی کے وزیر دفاع ،آرمی چیف اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں
17 اکتوبر 2018 (18:00) 2018-10-17

اٹلی :پاک فوج کے سپہ سالا ر قمر جاوید باجوہ کی اٹلی کے آرمی چیف ، وزیر دفاع اور دیگر حکام سے ملاقتیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اٹلی کے دورے پر موجود ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی میں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات بڑھانے سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے دفاعی سربراہان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی قوم کے جذبہ قربانی کی مرہون منت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ قبائلی عوام ، شہدا اور غازیوں کے خاندانوں نے بھی دہشت گردی سے جنگ میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے اٹلی کے دفاعی سربراہان کو بتایا کہ اگرچہ دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے،پاکستان اس سے مضبوط تر ہوکر سامنے آیا ہے،آج کا پاکستان دنیا کے لیے کھلا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اٹلی کی فوجی قیادت کو بتایا کہ پاکستان امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ان ملاقاتوں میںاطالوی حکام نے دہشت گردی خلاف جنگ پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رہنمائی حاصل کی ،اس موقع پر باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


ای پیپر