دوسرے ٹیسٹ پاکستانی باﺅلز نے آسٹریلوی ٹیم کے پرخچے اڑا دئیے
17 اکتوبر 2018 (17:09) 2018-10-17

ابوظہبی :ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی باﺅلرز کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی   پوزیشن مستحکم ہو گئی ،پاکستان نے دوسری اننگز میں 97ر نز سکور کرتے ہوئے 234رنز کی برتری حاصل کر لی ،اس سے قبل پاکستانی باﺅلرز نے آسٹریلوی ٹیم کے پرخچے اڑاتے ہوئے پوری ٹیم 145رنز پر ڈھیر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم سینئر کھلاڑی محمد حفیظ گزشتہ روز کی طرح آج بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیا ب نہیں ہوئے اور صرف 6 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔فخر زمان اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی باولرز نے اپنے 282 رنز کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کے پرخچے اڑا دیئے اور 145 رنز پر پوری ٹیم پولین پہنچا دی جس کے بعد پاکستان کو 137 رنز کی برتری حاصل ہو گئی اور اب پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 ، بلال آصف نے تین اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔

آسٹریلیا کی جانب سے فنچ 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ سٹارک 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ بلال آصف نے تین اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 20 رنز سے کیا۔ عثمان خواجہ صرف 4 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر سرفرز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔سڈل بھی صرف 4 ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور محمد عباس کی گیند کا نشانہ بن گئے۔ جبکہ آج جب کھیل کا آغاز ہو اتو عباس ایک مرتبہ پھر سے آسٹریلوی ٹیم پر قہر بن کر برسے اور ابتدا میں ہی مارش کو تین سکور پر پولین پہنچا دیا۔ان کے بعد آنے والے ہیڈ 13 اور ایم آر مارش 14 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ابتدا میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور 57 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں تاہم اوپننگ پر آئے فخر زمان نے قدم جمائے رکھے اور چھٹے نمبر پر کپتان سرفراز خود میدان میں آئے اور دونوں نے شاندار پاٹنر شپ قائم کرتے ہوئے قومی ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ سرفراز اور فخر نے 94، 94 رنز کی اننگ کھلی اور آوٹ ہوگئے اور دونوں ہی سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔


ای پیپر