فوٹوبشکریہ فیس بک

شہباز شریف 100 فیصد بے گناہ ہیں: خواجہ آصف
17 اکتوبر 2018 (12:00) 2018-10-17

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف 100 فیصد بے گناہ ہیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتری ہوئی ہے۔

رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے گرفتار جبکہ بابر اعوان اور زلفی بخاری دندناتے پھر رہے ہیں، پارلیمنٹ میں دہرے معیار پر بحث ہونی چاہیے۔

سینیٹر مشاہد اللہ کی نظر میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتیں مزید مضبوط ہو رہی ہیں۔ انہوں نے شعر پڑھ کر دل کی بات کہہ دی۔

واضح رہے کہ نیب ٹیم اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لے کر لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی جہاں (ن) لیگ کے صدر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم اُن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔


ای پیپر