فوٹوبشکریہ فیس بک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو خبردار کر دیا
17 اکتوبر 2018 (10:35) 2018-10-17

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو خبردار کیا ہے، کہتے ہیں کہ صحافی خشوگی کی ہلاکت کے حقائق جب تک سامنے نہیں آتے سعودی عرب کو بے قصور نہیں مانا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تحقیقات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو سعودی عرب اور ترکی کے دورے پر بیجھا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے خود گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر گفتگو بھی کی تھی۔

صحافی خشوگی کی پراسرار ہلاکت میں ملوث ہونے پر امریکا نے سعودی عرب پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان بھی کیا ہے۔


ای پیپر