فوٹوبشکریہ فیس بک

مجرم عمران کی پھانسی کے بعد انصاف مل گیا: والد زینب امین انصاری
17 اکتوبر 2018 (09:51) 2018-10-17

لاہور: زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ ہمیں مجرم عمران کی پھانسی کے بعد انصاف مل گیا۔ قاتل کو آنکھوں کے سامنے مقررہ وقت پر تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

زینب کے والد کی مجرم کو پھانسی دیئے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو، کہا کہ مجرم عمران کی پھانسی نشان عبرت ہے۔ اس کیس کو مثال بنانا چاہیے جو آئندہ ایسا کرے اس کے ساتھ ایسا ہی ہو۔ انصاف دلانے کیلئے میڈیا اور چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں۔

مجرم کے انجام کار سے زینب کے والد سمیت قوم کے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی۔ امین انصاری نے کہا کہ سرعام پھانسی دے کر مثال قائم کرنے کا موقع تھا۔ پارلیمنٹ پر زور دیں گے کہ ایسے جرائم کی سزا سرعام دی جائے۔ مجرم عمران کے چہرے پر ذرہ برابر ندامت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ قصور میں معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں ملوث مجرم عمران کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ زینب کے قاتل کو کوٹ لکھپت سینٹرل جیل میں مجسٹریٹ عادل سرور اور زینب کے والد محمد امین کی موجودگی میں پھانسی دی گئی۔


ای پیپر