veena malik,asad khatak,audio leak,instagram hack,abusing
17 نومبر 2020 (22:32) 2020-11-17

دبئی : متنازعہ اور بولڈ اداکارہ وینا ملک کی طرف سے اپنے سابقہ شوہر کو گالیاں نکالنے کی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اب اسد خٹک نے ایک اور الزام عائد کیا ہے کہ وینا ملک نے ان کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک ان دنوں الزامات عائد کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ کو ہر چیز کا حساب دینا پڑے گا ٗ میں سچ سب کے سامنے لا کر رہوں گا ٗ اللہ آپ کو سیدھا راستہ دکھائے‘‘۔ 

 خٹک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میری سابقہ بیوی زاہدہ عرف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔  یاد رہے کہ اسد خٹک نے وینا ملک پر شرمناک الزام عائد کیا تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں وینا ملک نے  دبئی والے گھر میں ان کے بچوں کو گھر میں ایک غیر مرد کیساتھ اکیلا چھوڑ دیا تھا ۔


ای پیپر