PSL, final, Lahore Qalandars, Karachi Kings
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
17 نومبر 2020 (09:01) 2020-11-17

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا فائنل آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں کھیلا جائے گا، میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پر عزم ہیں۔ کرکٹ شائقین میچ دیکھنے کو بے قرار ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل کھیل رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کو پاس جاندار بولنگ اور شاندار بیٹنگ ہے۔ لاہور کی جانب سے ڈیویڈ ویزے ، محمد حفیظ اور شاہیں آفریدی ان ایکشن ہوں گے۔ جبکہ کراچی کی طرف سے بابر اعظم ، محمد عامر اور ایلکس ہیلز رنگ جمائیں گے۔

کراچی کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بڑا فائنل ہے اس لیے دونوں ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گی۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں دونوں ٹیمیں متوازن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کی عوام نے اُن سے فائنل میچ جیتنے کی امیدیں لگا لی ہیں وہ لاہور شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

ادھر کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں طرف ٹاپ کلاس کرکٹرز اور میچ ونرز کی بھر مار ہے ۔ اُن کے مطابق کروڑوں شائقین کرکٹ کو آج اچھا کھیل ملے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میچ کی جیت میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سے قبل دونوں کپتانوں کا ڈارٹ میں مقابلہ ہوا ، دل چسپ مقابلے کے بعد کراچی کے کپتان عماد وسیم بازی لے گئے 

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز اب تک 10 بار مد مقابل آئے ، چھ مرتبہ کراچی نے میدان مارا جبکہ چار مرتبہ لاہور بازی لے گیا۔


ای پیپر