حکومت تحفظ ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی :صدر پاکستان
17 نومبر 2018 (19:39) 2018-11-17

لاہور:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ناموس رسالت قانون میں ترمیم کے حوالے سے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ ہو گی اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےگورنر ہاوس پنجاب میں علماءکرام نے ملاقات کی،ملاقات میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اسرائیل کے بارے میں پاکستان مسلم امہ کے مو¿قف سے متفق ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی، حکومت ناموس رسالت کی محافظ ہے اور ہر عہدے سے بڑھ کر اس کی حفاظت کی جائے گی، قانون 295 سی کی شق کے غلط استعمال کے سدباب کیلئے علماءکرام سے رائے لی جائے۔

عارف علوی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت قوم اور حکومت کیلئے باعث تشویش ہے اور مولانا سمیع الحق کو شہید کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،صدر مملکت نے علماءسے کہا کہ مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کیلئے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔


ای پیپر