کراچی میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے :آرمی چیف
17 نومبر 2018 (18:44) 2018-11-17

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان اور صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے،تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دینے کیلئے کراچی کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے۔

آ ر می چیف نے سیکیو رٹی صو رت حا ل بہتر ہو نے پر سندھ رینجرز سمیت تمام دیگر قا نو ن نا فذ کر نے والے ادارو ں کی کا وشو ں کو سرا ہا ، اس موقع پر کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔


ای پیپر